100 روپے کے کارڈ پر ٹیکس سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 18.9 ٹریلین روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ وفاقی بجٹ 2024-25 پیش کیا جس میں نان فائلرز پر مختلف ٹیکسوں کی تجویز دی گئی۔
انہوں نے نان فائلرز کے موبائل بیلنس ریچارج پر 75 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو ٹیکس دہندگان بننے کی ترغیب دینا ہے۔
اس تجویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت ہر 100 روپے کے پری پیڈ ریچارج پر ٹیکس میں 75 روپے کٹوتی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پری پیڈ سم کارڈز کے نان فائلر کو 100 روپے کے ریچارج میں سے صرف 25 روپے ملیں گے۔
یاد رہے کہ حکومت نے بجٹ منظوری کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کر دیا ہے۔ فنانس بل منظور ہونے کی صورت میں نئے ٹیکسوں کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہو جائے گا۔