متعلقہ

سولر پینلز صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سولر پینلز صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

سولر پینلز صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلئے سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریوں کے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بجٹ میں حکومت کی جانب سے برآمد کرنے اور مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے سولر پینلز تیار کرنے کی غرض سے پلانٹ، مشینری اور اس کے ساتھ منسلک آلات کی درآمد پر رعایتیں دی جارہی ہیں تاکہ درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔