متعلقہ

بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے اہم خبر؛ اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کردیا – پاک لائیو ٹی وی


بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے اہم خبر؛ اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے بڑا اعلان کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بینک دولت آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ پر17 سے 19 جون تک تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 سے 19 جون تک تین روز کی تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ ڈویژن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 سے 19 جون تک تین روزہ تعطیلات کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کی تھی جس کی وزیراعظم نے منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ پیر 17 جنوری کو مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی۔