متعلقہ

سوناکشی سنہا خود کی شادی سے متعلق سوال کرنے والوں پر برس پڑیں! – پاک لائیو ٹی وی


سوناکشی سنہا خود کی شادی سے متعلق سوال کرنے والوں پر برس پڑیں!

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سوناکشی سنہا خود کی شادی سے متعلق سوال کرنے والوں پر برس پڑیں۔

حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ میری شادی کے بارے میں میرے والدین سے باربار پوچھا جا رہا ہے جو کہ بہت مضحکہ خیز بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں شادی اپنی مرضی اور پسند سے کررہی ہوں اس بارے میں کسی کو فکر مند نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہر وقت یہ جاننا چاہتے ہیں کہ میں کیا کر رہی ہوں یا اب کیا کرنے والی ہوں، اپنے بارے میں لوگوں کے اس تجسس کا میں کچھ نہیں کرسکتی۔

سوناکشی سنہا نے مزید کہا کہ لوگوں کو میری شادی سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کے والد شترو گھن سنہا نے بیٹی کی شادی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوناکشی نے مجھے شادی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جو کچھ پتا چلا میڈیا سے معلوم ہوا ہے۔