متعلقہ

مالی سال 2024-25 بجٹ کی منظوری – پاک لائیو ٹی وی


مالی سال 2024-25 بجٹ کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 بجٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کسانوں، نوجوانواں اور صعنتوں کے لئے پیکج کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جب کہ آئندہ مالی سال کے لئے تمام تر اقدامات کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ کے بجٹ تقریر میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے بجٹ تقریر سے قبل کوئی دستاویز اور تقریر کے مندرجات پبلک کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔