گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اقتصادی سروے رپورٹ 24-2023 کے مطابق سال 24-2023 میں 55 ہزار 670 کاریں تیار کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق کاروں کی پیداوار میں 36.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اسی طرح 14544جیپ، پک اپ اور ایس یو ویز تیار کی گئیں، جن کی پیداوار میں 45 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔
سروے رپورٹ کے مطابق 296 بسیں تیار کی گئیں، بسوں کی پیداوار میں 51 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 36 ہزار 133ٹریکٹر تیار کیے گئے، پیداوار میں 59.7 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ 8 لاکھ 42 ہزار 905 موٹرسائیکل اور رکشے تیار کیے گئے، موٹر سائیکل اور رکشوں کی پیداوار میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔