متعلقہ

سات ہزار اشیاء پر جی ایس ٹی کی چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


سات ہزار اشیاء پر جی ایس ٹی کی چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

 وفاقی حکومت نے بجٹ میں 7 ہزار اشیاء پر جی ایس ٹی کی چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25ء کے وفاقی بجٹ میں بڑے پیمانے پر ٹیکسوں میں دی جانے والی چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلے کے تحت 7ہزار کے لگ بھگ اشیاء پر جی ایس ٹی کی چھوٹ اور اسی طرح انکم ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ و رعایات بھی ختم کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا  مزید کہنا ہے کہ  حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں دی جانے والی چھوٹ کے حجم میں کمی کی جائے گی۔

قومی اقتصادی سروے 2024-25ء میں ٹیکسوں میں دی جانے والی چھوٹ کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 3 ہزار 979 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی، یہ چھوٹ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں دی گئی ہے۔