متعلقہ

امیر مقام کی سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس نافذ کرنے کی بھر پور مخالفت – پاک لائیو ٹی وی


وفاقی وزیر امورکشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں دو ٹوک موقف اختیار کیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام نے سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس نافذ کرنے کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ان علاقوں کے عوام کے احساس محرومیاں دور نہیں کی جاے ٹیکس کا نفاذ نہ کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کابینہ اجلاس میں فاٹا اور پاٹا کے عوام کی پاکستان کے لئے قربانیوں کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے اپنے ملک میں مہاجرین اور اپنے خون سے پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔

امیر مقام نے کہا کہ جب تک یہاں ترقی نہ ہوٹیکس نافذ نہ کیا جائے ،اس سلسلے میں ہم سیاست سے بالاتر ایک ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر مقام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بھی آپ کی سفارش پر ایک سال کی توسیع کی گئی، اب پھر آپ مانگ رہے ہیں۔

امیر مقام نے جواب دیا کہ وفاقی کابینہ میں خیبرپختونخوا کا واحد نمائندہ ہونے کے ناطے میرا فرض ہے کہ وہاں کے عوام کی نمائندگی کروں ۔

وزیراعظم نے نے اس حوالے سے رانا ثناء اللہ کی قیادت میں کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی کو بجٹ سے قبل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔