متعلقہ

پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


معیشت

پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی

پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری دے دی، رقم داسو ڈیم کی تعمیر کے لیے فراہم کی جائے گی۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، داسوہائیڈرو منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہوسکے گی۔

منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگا واٹ تک بجلی پیدا ہوگی، پہلے مرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگا واٹ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ورلڈ بینک ابتدائی کاموں کیلئے 588.4 ملین ڈالر اور ٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب کیلئے 700 ملین ڈالر کی منظوری دے چکا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف حکومت نے 2013 میں دیامیر بھاشا ڈیم پر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو ترجیح دی تھی، اور وہ 2018 سے پہلے اس کے پہلے مرحلے کا افتتاح کرنے کے خواہش مند تھے، لیکن منصوبہ تعطل کا شکار ہوتا گیا، تاہم اب ورلڈ بینک نے اس کی تکمیل کی مدت 2028 مقرر کی ہے۔