متعلقہ

سوزوکی ویگن آر کی نئی قیمت سامنے آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سوزوکی ویگن آر کی نئی قیمت سامنے آگئی

سوزوکی ویگن آر کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔

سوزوکی ویگن آر کمپنی کی مقبول کاروں میں سے ایک ہے، جو ’کے‘ سیریز1.0لیٹر انجن کے ساتھ آتی ہے اور اپنی کارکردگی اور فیول ایوریج کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے۔ یہ گاڑی تین مختلف ماڈلز وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور ویکس ایل۔ اے جی ایس میں آتی ہے۔

وی ایکس ایل میں پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز، سنٹرل لاکنگ، بلیو ٹوتھ کے فیچر کے ساتھ ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، یو ایس بی پورٹس اور دیگر سہولیات دی گئی ہیں۔

پاکستان میں سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 32 لاکھ 14 ہزار روپے، سوزوکی ویگن آر وی ایکس ایل 34 لاکھ 12 ہزار روپے اور ویگن آر وی ایکس ایل – اے جی ایس کی قیمت 37 لاکھ 41 ہزار روپے ہے۔