متعلقہ

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال 25ـ2024 کا بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ چھوٹے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو زیادہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

 نئے مالی سال 25ـ2024 کے بجٹ میں چھوٹے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو زیادہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

بجٹ میں نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح میں اضافہ، کسانوں کو سستے قرضوں کی فراہمی کیلئے اسکیم کا اعلان متوقع ہے۔

 سالانہ انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 6 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔ تنخواہ دار طبقے اور غیر تنخواہ دار کاروباری طبقے پر ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے۔