متعلقہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان ٹیم اگر مگر کی کشمکش میں آج کینیڈا کے مدمقابل آئے گی – پاک لائیو ٹی وی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان ٹیم اگر مگر کی کشمکش میں آج کینیڈا کے مدمقابل آئے گی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں مسلسل دو شکستوں کے بعد پاکستان ٹیم اگر مگر کی کشمکش میں آج کینیڈا کے مدمقابل آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کا رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں یہ تیسرا میچ ہوگا اور خود کو ایونٹ میں برقرار رکھنے کے لیے  پاکستان کو بڑے مارجن سے فتح درکار ہوگی۔

پاکستان ٹیم اپنے دو ابتدائی میچز امریکہ اور بھارت سے ہار چکی ہے۔

اب پاکستان ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کے لیے اگر مگر کی کشمکش  میں ہے۔ قومی ٹیم کو آج کینیڈا  اور اپنے آخری میچ میں آئرلینڈ کو واضح مارجن سے شکست دے نیٹ رن ریٹ بہتر کرنا ہوگا۔

پھر اس کے بعد دیگر ٹیموں کے میچز کے نتائج پر منحصر ہوگا کہ پاکستان ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرتی ہے یا نہیں۔