متعلقہ

سولر پینلز استعمال کرنے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ حکومت نے اہم اعلان کردیا – پاک لائیو ٹی وی


سولر پینلز استعمال کرنے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ حکومت نے اہم اعلان کردیا

حکومت نے سولر پینلز استعمال کرنے والوں پر ٹیکس لگانے سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور گھریلو استعمال کے لیے شمسی توانائی پیدا کرنے پر حکومت کا ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم کوشش ہوگی کہ شمسی توانائی کے حصول سے قومی گرڈ کو نقصان نہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیکس کا معلوم نہیں لیکن قابل تجدید توانائی کا موضوع وزیر اعظم کے دل کے قریب ہے۔

 وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ بھرپور کوشش کریں گے کہ قابل تجدید توانائی کو کسی طرح قومی گرڈ کو نقصان پہنچا کر نظام میں شامل نہ کیا جائے۔