متعلقہ

داسو پروجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2026 میں شروع ہو جائے گی، واپڈا – پاک لائیو ٹی وی


داسو پروجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2026 میں شروع ہو جائے گی، واپڈا

واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ   داسو پروجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2026 میں شروع ہو جائے گی۔

واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ  اتھارٹی (واپڈا) کے ترجمان کے مطابق  داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی فنانسنگ پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ   ورلڈ بینک نے زیرتعمیر داسو پروجیکٹ کے لیے مزید ایک ارب ڈالرز کی منظور ی دے دی۔  پاکستان میں کسی بھی پروجیکٹ کے لیے ورلڈ بینک کی جانب سے یہ سب سے بڑی فنانسنگ کی سہولت ہے۔

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ  فنانسنگ کی یہ رعایتی سہولت آئی ڈی اے اور آئی بی آرڈی پر مشتمل ہے۔  داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے  لیے اضافی فنڈز کی منظور ی ورلڈ بینک نے ایک میٹنگ کے دوران دی۔   ورلڈ بینک پہلے ہی داسو پروجیکٹ کے لیے 588 ملین ڈالر قرض فراہم کررہا ہے۔

ترجمان واپڈا کامزید کہنا ہے کہ  ورلڈ بینک داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے 460 ملین ڈالرز کی کریڈٹ گارنٹی بھی فراہم کر رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اضافی فنڈز کی فراہمی پاکستان میں پن بجلی منصوبوں کے لیے درکار فنڈنگ کے حوالے سے بہت بڑی پیش رفت ہے۔  اضافی فنانسنگ کی فراہمی واپڈا کی مستحکم مالی پوزیشن اور تکنیکی مہارت پر ورلڈ بینک کے اعتماد کا مظہر ہے۔

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ  واپڈا اس وقت 26 ارب ڈالرز کے 8 بڑے منصوبے تعمیر کر رہا ہے۔  واپڈا نے ان منصوبوں کی تعمیر کے لیے مربوط مالی حکمتِ عملی ترتیب دی ہے۔   واپڈا کے زیرتعمیر منصوبے اگلے 5 سال میں مرحلہ وار مکمل ہوں گے جن کی  تکمیل پر 9.7 ملین ایکڑ فٹ مزید پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  واپڈا پن بجلی کی پیداوار بھی دوگنا ہو کر 20 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی۔   داسو پروجیکٹ واپڈا کے 8 بڑے زیرتعمیر منصوبوں میں سے ایک ہےجس سے بجلی کی پیداوار 2026 میں شروع ہو جائے گی۔