متعلقہ

امریکہ و بھارت سے شکست، پی سی بی کا ٹیم کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


پی سی بی

امریکہ و بھارت سے شکست، پی سی بی کا ٹیم کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں  امریکہ و بھارت سے شکست کھانے پر پی سی بی  نے ٹیم  کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے  ورلڈکپ میں امریکہ و بھارت سے شکست کے بعد   کوچز، سیلکٹرز اور سینئر کھلاڑیوں کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  چیئرمین پی سی بی آج لاہور میں ہنگامی میٹنگ کریں گے اور  بڑے فیصلوں  کے لیے بڑے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کریں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ  ٹیم مینجمنٹ سے رپورٹ طلب کرکے سلیکشن کمیٹی کی کارکردگی کو بھی جانچا جائے گا۔  قومی ٹیم کی واپسی کے ایک ہفتہ کےدوران بڑے فیصلے کیے جائیں گے۔

اذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  مینجمنٹ ،کپتان اور کوچ کو 3 روز میں سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔