متعلقہ

قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا – پاک لائیو ٹی وی


بھارت سے ہائی وولٹیج میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

گوجرانوالہ میں قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

گوجرانوالہ کے رہائشی منظور قادر نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں اور چیئرمین پی سی بی کے خلاف مقامی عدالت میں پٹیشن دائر کی۔

درخواست میں میں سیکریٹری داخلہ، مینجر اور کوچ قومی کرکٹ ٹیم، چیف سلیکٹر، سٹی پولیس افسر (سی پی او) گوجرانوالہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم پر پابندی عائد کی جائے، سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کیا جائے اور پی سی بی اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں، کرکٹ پر سالانہ اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں جو پاکستان عوام کے ساتھ ظلم ہے۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران گزشتہ روز نیویارک میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 120 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم پاکستانی کھلاڑی سست بیٹنگ کی وجہ سے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کی سپرایٹ مرحلے میں رسائی تقریباً ناممکن ہوگئی ہے، قومی ٹیم 11 جون کو کینیڈا اور 16 جون کو آئرلینڈ سے مدمقابل ہوگی۔