متعلقہ

طیارے میں خرابی، پاکستان کی فیفا کوالیفائرز راؤنڈ میں شرکت غیر یقینی – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان فٹ بال ٹیم کو لے جانے والی نجی طیارے میں خرابی کے باعث فیفا کوالیفائرز راؤنڈ میں شرکت پر غیر یقینی کے بادل چھا گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں شرکت کے لیے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ روانہ ہونا تھا۔

پاکستان فٹ بال ٹیم کو تاجکستان کی ٹیم کے خلاف کوالیفائرز میچ کھیلنا ہے۔

قومی فٹ بال ٹیم کی تاجکستان روانگی کے لیے لاہور سے نجی ایئرلائن کی چارٹرڈ فلائٹ بُک کرائی گئی تھی، لیکن طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث فلائٹ کی اجازت نہیں ملی۔

رپورٹس کے مطابق قومی فٹ بال ٹیم روانگی کے لیے ایئرپورٹ پہنچ چکی تھی، طیارے کی خرابی کب تک درست ہو جائے گی تاحال اس کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز راؤنڈ 2 کا یہ میچ کل دونوں ٹیم کے درمیان دوشنبہ میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہو گا۔