آٹے، تیل اور گھی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی – پاک لائیو ٹی وی


آٹے، تیل اور گھی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی

آٹے، تیل اور گھی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2024 میں ملک میں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 495.43 روپے ریکارڈ کی گئی جو اپریل کے مقابلہ میں 0.88 فیصد کم ہے۔

مئی میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.29 روپے ریکارڈ کی گئی جو اپریل کے مقابلہ میں 0.69 فیصد کم ہے۔

ملک میں آٹے کی قیمت میں مئی کے دوران 29.26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جنوری سے مئی تک کی مدت میں ملک میں 2555000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں تین فیصد زیادہ ہے۔

Exit mobile version