متعلقہ

بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا آئندہ صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف سے متعلق کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں سندھ بھر میں میونسپل ایجنسی کے موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کو ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسلوں اور ٹاؤن کمیٹیوں کے لیے مختص او زیڈ ٹی شیئر میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ ان میونسپل ایجنسیوں کو درپیش بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔

 سعید غنی نے محکمہ بلدیات سندھ کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں تنخواہیں اور پنشن وصول کرنے والے یونین کونسل کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین اور ٹاؤن کمیٹیوں کی فہرستیں مرتب کر کے صوبائی حکام کو جمع کرائیں۔

وزیر بلدیات سندھ نے صوبائی حکومت کو یونین اور ٹاؤن کمیٹیوں کے تفصیلی اخراجات کے ساتھ حاضر سروس اور ریٹائرڈ میونسپل ملازمین کی تعداد کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، وزارت خزانہ سمیت دیگر اداروں کی جانب سے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔