متعلقہ

ٹی 20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ میں بارش کے کتنے امکانات ہیں؟ – پاک لائیو ٹی وی


ٹی 20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ میں بارش کے کتنے امکانات ہیں؟

نیویارک: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے میں بارش کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے میچ والے روز نیویارک میں 51 فیصد بارش کا امکان ہے، بارش میچ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق چونکہ پاک بھارت میچ دن میں رکھا گیا ہے اس لیے امکان ہے کہ بارش کی صورت میں اضافی وقت بھی دیا جا سکتا ہے۔

 بارش کے امکان کے باوجود توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ شائقین کو پورے 20 اوورز کا میچ دیکھنے کو مل جائے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آج پنجہ آزمائی کریں گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

پاکستان ٹیم 4 فاسٹ بولرز اور 2 آل راؤنڈر کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان کو آج بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ کر دیا گیا ہے۔