ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان کو آج بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستانی ٹیم کے 11 کھلاڑی فائنل کر لیے گئے ہیں، جن میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہو گئے جبکہ ان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اعظم خان کو نیٹ پریکٹس میں ایک گیند بھی کھیلنے کو نہ مل سکی، اعظم خان پریکٹس سیشن کے دوران تنہا کھڑے رہے، کپتان بابراعظم اور کوچ گیری کرسٹن کا اعظم خان پراعتماد نہ رہا۔
واضح رہے کہ نویں ٹی ٹوئنٹیورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم 4 فاسٹ بولرز اور 2 آل راؤنڈر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں پاک بھارت ٹیمیں نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم میں شام ساڑھے 7 بجے ٹکرائیں گی۔