متعلقہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا – پاک لائیو ٹی وی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

نیویارک: نویں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

امریکہ میں دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا، پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں نیویارک میں ٹکرائیں گی۔

بھارتی پاور ہاؤس کی بتی بجھانی ہے، اپنی اہمیت منوانی ہے، پاکستان کو امریکہ سے شرمناک شکست کی شرمندگی مٹانی ہے، بھارت کو ہرانے کیلئے ٹاس اہم ہے، کوہلی کا جلد آؤٹ ہونا ضروری ہے، پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب جارحیت سے ہی دینا ہوگا۔

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا، کون ہوگا فاتح؟ کس کی ہوگی ہار؟ پاکستان کرے گا پلٹ کروار؟

پاک بھارت دونوں ٹیموں میں ایک سے بڑھ کر ایک اسٹار ہیں، پاکستان کی تگڑی بولنگ بمقابلہ بھارت کی جاندار بیٹنگ ہے، دونوں طرف کے شائقین کو مقابلے کا بےصبری سے انتظار ہے۔

34ہزار کی گنجائش والا ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم ہاؤس فُل ہوگا، بھارتیوں نے شاہین سے اچھی بولنگ نہ کرنے کی فرمائش کی ہے، بھارتی فینز کا کہنا ہے کہ شاہین پلیز بھارت کیخلاف اچھی بولنگ نہ کرنا۔

بھارتی مداحوں نے اپیل کی کہ کوہلی اور روہت کو دوست سمجھنا، بھارتیوں نے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر شاہین کو گھیر لیا۔

دوسری جانب پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لئے لاہور آئے سکھ یاتری بھی پُرجوش ہیں، خواتین اور بچوں نے مشورہ دیا ہے کہ مشورہ فیلڈنگ میں جان ماریں، اعتماد نہ کھوئیں، ہماری ٹیم امیدوں کے برخلاف اچھا کھیلتی ہے، آج بھی ایسا ہی کرے۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ2024 میں پاکستان بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا ہے، آج شائقین کرکٹ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دکھایا جائے گا۔

شائقین کرکٹ کے لیے اسٹیڈیم میں فری انٹری ہے جبکہ اسٹیڈیم میں بڑے میچ کی تیاریاں جاری ہیں، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے 4بڑی اسکرینیں لگادی گئی ہیں اور گراؤنڈ کے اندر26 فٹ لمبی اور 53فٹ چوڑی اسکرینیں نصب کی گئی ہیں۔

اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے کرسیاں بھی پہنچادی گئی ہیں، تاہم آئی سی سی نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو فین پارک قرار دیا ہے۔