متعلقہ

ٹویوٹا یارس کی نئی قیمت سامنے آگئی – پاک لائیو ٹی وی


ٹویوٹا یارس کی نئی قیمت سامنے آگئی

ٹویوٹا یارس کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔

ٹویوٹا یارس انڈس موٹر کمپنی کی مقبول ترین کاروں میں سے ایک ہے جس میں ملٹی پل ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکس اور اسٹیبلٹی کنٹرول سمیت تمام جدید ترین فیچرز دیئے گئے ہیں۔

یہ گاڑی بہترین مائیلج، سیکیورٹی فیچرز اور دیگر کئی حوالوں سے عالمی سطح پر بہت پسند کی جاتی ہے۔ یہ 7 مختلف ماڈلز میں آتی ہے، جن میں ٹویوٹا یارس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 کی قیمت 44 لاکھ 79 ہزار روپے ہے۔

گاڑی کے دیگر ماڈلز میں ٹویوٹا یارس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3 کی قیمت 47 لاکھ 30 ہزار روپے، ٹویوٹا یارس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت 47 لاکھ 60 ہزار روپے، ٹویوٹا یارس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5 کی قیمت 53 لاکھ 9 ہزار روپے، ٹویوٹا یارس اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت 56 لاکھ 4 ہزار روپے ہے۔

اس کے علاوہ ہلکے بادامی رنگ کے انٹیریئر کی حامل ٹویوٹا یارس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 کی قیمت 62 لاکھ 55 ہزار اور سیاہ رنگ کے انٹیریئر کی حامل ٹویوٹا یارس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 کی قیمت 63 لاکھ 19 ہزار روپے ہے۔