متعلقہ

پاکستان نے ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان نے ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

پاکستان نے ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان نے روڈ سائیکلنگ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

قازقستان میں ہونے والی ایشیائی چیمپئن شپ میں پاکستان نے روڈ سائیکلنگ میں تاریخ رقم کردی ہے، قومی سائیکلنگ ٹیم نے چیمپئن شپ میں اپنا پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔

قومی سائیکلسٹ علی الیاس نے انفرادی ٹائم ٹرائل ایونٹ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ فتح اپنے نام کی، چیمپئن شپ میں ایشیا بھر کے بہترین سائیکل سواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

علی الیاس نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کو گلے لگا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے تعلق رکھنے والے علی الیاس نے گزشتہ برس ماسٹرز کیٹیگری میں سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔