پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی 15 جون سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ اوپیک پلس کے رکن ممالک کی جانب سے پیداواری معاہدوں کو روکنے کی یقین دہانی کے بعد جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
تاہم مجموعی طور پر ملک میں تیل کے قیمتوں کے تعین کے مقررہ عرصے کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں 5 ڈالر 14سینٹ کی کمی ہونے سے پیٹرول کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی منڈی میں ڈیزل 4 ڈالر کی کمی کے بعد 93 ڈالر 88 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔