متعلقہ

حکومت نے طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی – پاک لائیو ٹی وی


حکومت نے طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی

حکومت نے طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کے دوران آئندہ سال ’’لیپ ٹاپ فار آل اسکیم‘‘ متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسکیم کے تحت انٹرسٹ فری بینکوں سے بچوں کو لیپ ٹاپ مل سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال عبوری حکومت تھی اس لیے بچوں کو لیپ ٹاپ نہیں دیے تھے اب جب ہماری حکومت آئی تو بجٹ میں وقت بہت کم تھا۔

رانا مشہود نے کہا کہ آئی ایم ایف  شرائط بھی ہیں، ان کو لے کر بھی چلنا ہے، ہماری کوشش ہے اگلے 2 سے 3 دن میں فیصلہ ہو جائے اور لیپ ٹاپ لازمی دیے جائیں۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آئندہ چند ماہ اہم ہوں گے، سیلاب سے نمٹنے کیلئے پہلے سے محفوظ انتظامات کی ضرورت ہے، مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنا ماحولیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ ہے۔