متعلقہ

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان – پاک لائیو ٹی وی


کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا ہے جب کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔

کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی، اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 108 پوائنٹس کی کمی سے 73 ہزار 754 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 180 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ 199 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 54 کروڑ 10 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 73 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کی بلند ترین سطح 73,902 جب کہ کم ترین سطح 71,781 پوائنٹس رہی۔