متعلقہ

بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس سے متعلق بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس سے متعلق بڑی خبر آگئی

بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

 ایف بی آر نے نان فائلرز سے 20 ارب روپے جمع کرنے کا پلان تیار کیا تھا۔ ایف بی آر حکام نے ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلق ہدایت آئی ایم ایف کو بھجوا دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بجٹ 2024-25 سے قبل آئی ایم ایف حکام سے ٹیکس تجاویز پر بات کریں گے۔

خیال رہے کہ نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔