متعلقہ

گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی – پاک لائیو ٹی وی


گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی

گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مئی 2024 میں ملک میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 495.43 روپے ریکارڈ کی گئی جو اپریل کے مقابلہ میں 0.88 فیصد اور گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 12.90 فیصد کم ہے۔

 اپریل میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 499.85 روپے اور گزشتہ سال مئی میں 568.78 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

مئی 2024 میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.29 روپے ریکارڈ کی گئی جو اپریل کے مقابلہ میں 0.69 فیصد اور گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 19.62 فیصد کم ہے۔

 اپریل میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2634.24 روپے اور گزشتہ سال مئی میں 3299.89 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق مئی 2024 میں ڈھائی لیٹر ڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1292.15 روپے ریکارڈ کی گئی جو اپریل کے مقابلہ میں 0.72 فیصد اور گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 15.48 فیصد کم ہے۔

اپریل میں ڈھائی لیٹر ڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت1282.93 روپے اور گزشتہ سال مئی میں 1547.12 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

مئی 2024 میں ایک لیٹرڈالڈا گھی کی اوسط قیمت 503.29 روپے ریکارڈ کی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 0.96 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 15.45 فیصد کم ہے۔

 اپریل میں ایک کلو گرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 498.61 روپے اور گزشتہ سال مئی میں 602.45 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔