متعلقہ

شہر قائد کے باسیوں کیلئے بری خبر؛ بجلی مزید مہنگی کردی گئی – پاک لائیو ٹی وی


شہر قائد کے باسیوں کیلئے بری خبر؛ بجلی مزید مہنگی کردی گئی

اسلام آباد: حکومت نے شہر شہر قائد کے باسیوں پر بھی بجلی بم گراتے ہوئے قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی 9 روپے 98 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی جبکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، کے الیکٹرک صارفین سے جون تا ستمبر اضافی وصولیاں کی جائیں گی جبکہ جون میں 2 روپے 67 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک صارفین کو جولائی میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگی کرنا ہوگی، اسی طرح اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کے الیکٹرک صارفین کو ستمبر میں 99 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے جبکہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 کے لیے درخواست دی تھی۔