متعلقہ

مڈل آرڈر اور بولنگ کا بہتر کرنا پڑے گا، بابر اعظم – پاک لائیو ٹی وی


مڈل آرڈر اور بولنگ کا بہتر کرنا پڑے گا، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ  مڈل آرڈر اور بولنگ کا بہتر کرنا پڑے گا۔

ڈیلاس میں  امریکہ سے اپ سیٹ شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ابتداء کے چھ اوورز میں مشکل تھی مگر پھر ہم نے کم بیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ  میری اور شاداب کی شراکت لگنے کے بعد اوپر تلے دو وکٹ گر گئیں جس سے ہم نے مومینٹم پھر کھو دیا ۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  اس پچ پر ہماری بولنگ کے مطابق اسکور مناسب تھا۔  بولنگ کو بھی بہتر کرنا پڑے گا ۔

کپتان بابراعظم نے مزید کہا کہ اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے اپنے پہلے میچ میں امریکہ نے سپر اوور میں شکست سے دوچار کیا ہے۔