سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے ہوگئی ہے۔

Exit mobile version