قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاک بھارت میچ کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پاک بھارت میچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ سے پہلے بھی پاک بھارت میچ یادگار ہوتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے لیے اسکول سے چھٹی لیا کرتا تھا، نتیجہ جو بھی ہو لیکن پاک بھارت میچ لازمی دیکھتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے فینز چاہتے ہیں ان کی ٹیم جیتے لیکن پاک بھارت میچ پر پوری دنیا کی نظریں ہوتی ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ بڑے میچ کے لیے ہم بھی کافی پرجوش ہیں، امید ہے کہ اچھا مقابلہ ہو جس سے کرکٹ کو فاٸدہ ہو۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج امریکہ کے خلاف میچ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مہم کا آغاز کرنے جارہی ہے جب کہ ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔