مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور زوردار جھٹکا – پاک لائیو ٹی وی


مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور زوردار جھٹکا

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور زوردار جھٹکا لگ گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے جس میں بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی اور صارفین اضافی ادائیگیاں رواں ماہ کے بلوں میں کریں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Exit mobile version