متعلقہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اپنا پہلا میچ آج امریکہ کیخلاف کھیلے گا – پاک لائیو ٹی وی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اپنا پہلا میچ آج امریکہ کیخلاف کھیلے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اپنا پہلا میچ آج  میزبان امریکہ  کے خلاف کھیلے گا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2024  کا گیارہواں میچ گروپ اے  کی ٹیموں پاکستان اور امریکہ کے درمیان ڈیلاس میں کھیلا جائے گا۔

امریکہ نے اپنے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کینیڈا کو شکست دی تھی جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔

امریکی ٹیم ایونٹ کے آغاز سے قبل بنگلادیش کو سیریز میں 1-2 سے اپ سیٹ شکست دے کر سب کو حیران کرچکی ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 0-2 سے شکست ہوئی تھی۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔