متعلقہ

سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے حوالے سے ایف بی آر نے تجویز تیار کرلی – پاک لائیو ٹی وی


سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے حوالے سے ایف بی آر نے تجویز تیار کرلی

فنانس بل 2024-25 میں ایف بی آر کی جانب سے نئے اقدامات سے متعلق تجاویز تیار کرلی گئیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع کے مطابق  سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے حوالے سے تجاویز تیار کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں ٹیکس چھوٹ والی اشیاء کو پانچویں اور چھٹے شیڈول سے نکالنے پر غور کیا جارہا ہے۔نئے بجٹ میں سیلز ٹیکس کا زیرو ریٹ بھی کئی اشیاء پر ختم کرنے کا پلان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استثنیٰ شدہ اشیاء کی فہرست کو محدود کرنے کے لیے ڈرافٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔ استثنیٰ صرف سفارتکاروں اور بیرون ملک سے سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے جاری رہے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس کے علاوہ  ہیلتھ اینڈ میڈیکل کے شعبے کا ٹیکس  استثنیٰ بھی جاری رہے گا اور چین کے ساتھ کیے گئی سرمایہ  کاری معاہدوں پر بھی ٹیکس استثنیٰ جاری رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استثنیٰ ختم ہونے پر ان اشیاء پر سیلز ٹیکس ریٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مقامی منڈی میں سپلائی کیے جانے والے کئی اقسام کے مال پر سیلز ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔ کئی اشیاء پر 18 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔جن اشیاء پر سیلز ٹیکس صفر ہے ان پر بھی ٹیکس عائد ہوگا۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ  فنانس بل میں نئی فہرست ڈال کر بجٹ میں اعلان کا حتمی پروگرام ہے۔