ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39رنزسے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق برج ٹاؤن میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں عمان کی ٹیم آسٹریلیا کا 165 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بناسکی۔ایان خان 36 اور مہران خان 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس نے 3 جبکہ مچل اسٹارک، نیتھن ایلس اور ایڈم زیمپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل عمان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے تھے۔
مارکس اسٹوئنس ناقابل شکست 67 اور ڈیوڈ وارنر 56 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
عمان کی جانب سے مہران خان نے 2 جبکہ بلال خان اور کلیم اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔