متعلقہ

انڈر 18 ٹورنامنٹ میں پاکستان جونیئر والی بال ٹیم کی شاندار کامیابی – پاک لائیو ٹی وی


انڈر 18 ٹورنامنٹ میں پاکستان جونیئر والی بال ٹیم کی شاندار کامیابی

انڈر 18 ٹورنامنٹ میں پاکستان جونیئر والی بال ٹیم کی شاندار کامیابی

پاکستان نے ازبکستان میں جاری انڈر 18 ٹورنامنٹ میں ازبکستان کی ٹیم کو شکست دے دی۔

ازبکستان میں جاری انڈر 18 ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ازبکستان کی ٹیم کو 25/17،25/23 اور 25/22 سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان اگلا میچ آج رات بارہ بجے ایران کے خلاف کھیلے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی والی بال تاریخ میں پاکستان کی 3 ٹیمیں ایک ہی وقت میں بین لاقوامی میچز کھیل رہی ہیں۔

پاکستان مینز والی بال ٹیم کل بحرین میں ویتنام کے خلاف میچ کھیلے گی جب کہ ایشین والی بال چیلنج میں پاکستان کل کوارٹر فائنل کھیلے گا۔

دوسری جانب پاکستان ویمن والی بال ٹیم ان دنوں اٹلی میں ٹریننگ حاصل کر رہی ہے۔