ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کی کمی سے 2332 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کی کمی سے 2 ہزار 800 روپے ہوگئی۔