متعلقہ

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر – پاک لائیو ٹی وی


گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، جس میں ریئل اسٹیٹ کے بعد آٹو موبائل انڈسٹری کے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کےلیے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے، جس سے ملک میں امپورٹڈ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

1800سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد، جبکہ بڑی گاڑیوں پرڈیوٹی 70 سے بڑھ کر 100 فیصد تک کرنے کا امکان ہے۔

اٹھارہ سو سی سی تک کی گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ، تاہم 1800 سی سی تک نئی اور پرانی ہائی برڈ گاڑیوں پر زیرو ڈیوٹی برقرار رہے گی۔