عید الاضحیٰ سے قبل عوام کو بڑا جھٹکا لگ گیا – پاک لائیو ٹی وی


عید الاضحیٰ سے قبل عوام کو بڑا جھٹکا لگ گیا

عید الاضحیٰ سے قبل عوام کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ سے قبل ہرا مصالحہ اور پیاز کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

لہسن کی قیمت 400 سے 500 روپے کلو ہوگئی، ادرک 500 سے 600 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔

ہری پیاز 160 سے 200 روپے کلو پر پہنچ گئی، پیاز80 روپے سے بڑھ کر 120 روپے کلو کی ہوگئی۔ مارکیٹ میں آلو سفید 60، پھول گوبھی 100 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب مارکیٹ ریٹ کے برعکس ادارہ شماریات نے مئی کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 3.24 فیصد کی نمایاں کمی کا دعویٰ کردیا ہے۔

Exit mobile version