بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نئی محبت ملنے سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو میں شرکت کا ایک پرومو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
پرومو میں کپل شرما نے کہا کہ آپ سے ایک مرتبہ شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ اگر ثانیہ مرزا پر بائیو پک بنی، میں اس فلم میں آپ کی محبت کا کردار نبھانا چاہوں گا۔
کپل شرما کی بات کے جواب میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ ابھی مجھے محبت ڈھونڈنی ہے۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے 2024 میں اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کر لی تھی جس کے بعد ثانیہ مرزا کی فیملی کی جانب سے ان کی طلاق کی تصدیق کی گئی تھی۔