پنشن وصول کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے جس میں کاروباری اور تنخواہ دار طبقے پر یکساں ٹیکس لگانے کی تجاویز پر غور کیا گیا، آئی ایم ایف کو یکساں ٹیکس پر متعدد تجاویز پیش کی گئیں۔
فریقین نے ٹیکس تجاویز پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ پاکستانی حکام آئی ایم ایف سے مذاکرات پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے۔
اس کے علاوہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ میں پنشن پر ٹیکس نہ لگانے سے متعلق آئی ایم ایف کو راضی کرلیا۔
واضح رہے کہ ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار کی تھیں۔