آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے یوگانڈا کو یکطرفہ مقابلے میں 125رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یوگانڈا کی پوری ٹیم مقررہ اوورز سے پہلے ہی 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 5 ، راشد خان اور نوین الحق نے 2،2 جبکہ مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل یوگانڈا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
افغانستان نے رحمان اللہ گرباز (76) اور ابراہیم زادران (70) کی 154 رنز کی اوپننگ شراکت کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے تھے۔