متعلقہ

‎ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاری بارش سے متاثر – پاک لائیو ٹی وی


‎ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاری بارش سے متاثر

‎ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاری بارش سے متاثر ہوگئی۔

تفصیلات  کے مطابق   ڈیلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش سے متاثر ہوگیا۔

‎پاکستان کرکٹ ٹیم صرف فزیکل اور فیلڈنگ سیشن کر سکی۔  تیز بارش کے باعث ٹریننگ سیشن ختم کرنا پڑا۔

‎پاکستان ٹیم پیر  کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر  4 بجے ٹریننگ سیشن کرے گی۔

‎پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ  کے خلاف کھیلے گی جبکہ    روایتی حریف بھارت  سے مقابلہ 9 جون کو ہوگا۔