متعلقہ

ڈسکوز کا گزشتہ سالوں کی نسبت بجلی کی فروخت میں کمی کا دعویٰ – پاک لائیو ٹی وی


ڈسکوز کا گزشتہ سالوں کی نسبت بجلی کی فروخت میں کمی کا دعویٰ

اسلام آباد: ڈسکوز کی جانب سے گزشتہ سالوں کی نسبت بجلی کی فروخت میں کمی کا دعویٰ کیا گیا گیا ہے۔

تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی فروخت سے متعلق تفصیلات نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی کی طلب میں 11 فیصد کمی ہوئی اور  فیسکو میں صنعتی شعبے میں بجلی کی طلب میں 18فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں گیپگو نے ماہ اپریل کے دوران ڈومیسٹک سیل 0.13 فیصد کم ہونے کا دعویٰ کیا اور بتایا کہ گیپکو ریجن میں صنعتی شعبے کی طلب میں 4.7فیصد کمی ہوئی۔

آئیسکو کی جانب سے بتایا گیا کہ اسلام اباد میں صنعتیں بند ہونے سے صنعتی شعبے میں بجلی کی طلب میں کمی ہوئی جبکہ لیسکو میں صنعتی شعبے کی بجلی کی طلب میں 15فیصد، ڈومیسٹک سیل 3 فیصد کم ہوئی۔

دستاویز کے مطابق میپکو میں صنعتی شعبے کی بی تھری کیٹگری کی بجلی طلب میں 26 فیصد کمی ہوئی جبکہ پیسکو میں ڈومیسٹک سیل 9.1 فیصد، کمرشل 3.2 فیصد، انڈسٹریل سیل 17.2 فیصد کمی ہوئی۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ حیسکو کی جانب سے طلب ورسد کی تفصیلات اتھارٹی کو پیش نہیں کی گئی، تاہم حیسکو کی جانب سے تفصیلات جمع نہ کرانے پر نیپرا اتھارٹی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے حیسکو کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یاد رہے کہ ڈسکوز کی جانب سے بجلی طلب میں کمی کی تفصیلات نیپرا اتھارٹی نے طلب کی تھیں، تاہم ڈسکوز کی جانب سے اپریل 2024 میں بجلی فروخت سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں۔