حکومت نے سولر پینل لگوانے والے صارفین سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا – پاک لائیو ٹی وی


حکومت نے سولر پینل لگوانے والے صارفین سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

حکومت نے سولر پینل لگوانے والے صارفین سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کی بڑی تعداد نے گھروں میں سولر پینلز لگوا لیئے ہیں جسے حکومت نے اب ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ واپڈا کے سسٹم میں موجود صارفین کو نیٹ میٹرنگ سے کوئی اضافی بوجھ نہ اٹھانا پڑے۔

اس حوالے سے پاور ڈویژن نے نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترامیم پر کام شروع کر دیا ہے، نیٹ میٹرنگ سے حاصل ہونے والی بجلی کو نیشنل پول میں بھیجا جائے گا اور اس پر کیپسٹی چارجز عائد کیے جائیں گے۔

 جبکہ نیٹ میٹرنگ کے ذریعے خریدی جانے والی بجلی کے نرخ کو بھی حکومت نے 50 فیصد کم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے کیونکہ بڑے صارفین کے جانے سے دیگر صارفین  پر 2 روپے فی یونٹ اضافی بوجھ پڑتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی موجودہ ریٹ کےتحت آئندہ سال 350ارب سے بڑھ جائے گا، پاورڈویژن جولائی میں نیپرا میں نیٹ میٹرنگ ریٹ پر نظرثانی کی درخواست دائر کرے گا، بائی بیک ریٹ کم کرنے سے سرمایہ کار کی سرمایہ کاری 3 سال کے بجائے 7 سال  میں پوری ہوگی۔

Exit mobile version