آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں شرکت کے لیے قومی ٹیم انگلینڈ سے امریکہ پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں مینجمنٹ کمیٹی کے ہمراہ برطانوی دارالحکومت لندن سے امریکہ کے شہر ڈیلاس پہنچی۔
پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا سب بڑا پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔
اس سے قبل قومی ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے پر تھی جہاں آئرلینڈ کے خلاف 1-2 سے فتح اور انگلینڈ کے خلاف 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد یکم جون (پاکستان میں 2 جون کی صبح ساڑھے پانچ بجے) سے ہوگا اور ایونٹ کے میچز امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔