ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا – پاک لائیو ٹی وی


ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے میچ سے قبل آل راؤنڈر عماد وسیم بیںٹگ کرتے ہوئے دائیں پسلی میں تکلیف محسوس کررہے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

میڈیکل ٹیم نے عماد وسیم کی انجری کی نوعیت کا اندازہ لگانے کیلئے اسکین کروالیا ہے جس کی رپورٹ جلد موصول ہوجائے گی۔

اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم میں ان کے متبادل کے طور پر ابرار احمد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کو 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Exit mobile version