متعلقہ

عوام کو مفت سولر سسٹم کیسے ملے گا؟ طریقہ کار طے پاگیا – پاک لائیو ٹی وی


عوام کو مفت سولر سسٹم کیسے ملے گا؟ طریقہ کار طے پاگیا

پنجاب حکومت نے عوام کو مفت سولر سسٹم دینے کا طریقہ کار طے کر لیا ہے۔

پنجاب حکومت ماہانہ 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے 50 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرے گی۔

مفت سولر سسٹم فراہمی کے منصوبے پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی۔ سولر سسٹم اور انسٹالیشن کا 100 فیصد خرچہ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے طے شدہ دائرہ کار میں آنے والے صارفین ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ اس کے لیے اہل صارفین بل ریفرنس نمبر اور اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج سکتے ییں۔

تاہم بجلی چوری، میٹر ٹمپرنگ ریکارڈ یا کسی بھی دوسری اسکیم سے مستفید ہونے والے گھرانے اس اسکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔

100 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو مہیا کیا جائےگا۔

 این ٹی سی تصدیق کے بعد اہل صارفین کا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کو بھی فراہم کرے گا، پی آئی ٹی بی سے جاری حتمی لسٹیں ضلعی انتظامیہ کو بھیجی جائیں گی۔